اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری انکوائری کمیشن کے سربراہ سر جان چلکوٹ نے کہا کہ صلح کے امکان کے باوجود حکومت برطانیہ نے سن دو ہزار تین میں عراق پر جارحیت میں شرکت کی جو انتہائی نامناسب اقدام ہے۔ انہوں نے عراق کے خلاف فوجی ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرا ق میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا بہانہ بلا جواز تھا۔ سر چلکاٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ دو ہزار تین میں مسئلے کے پرامن حل سے پہلے جنگ عراق میں برطانیہ کا کودنا بے سود تھا۔ رپورٹ میں بعض شخصیات اور اداروں پر بھی نکتہ چینی کی گئی ہے۔ سر چلکوٹ نے اپنی رپورٹ میں عراق پر حملے میں برطانیہ کی شمولیت کے حوالے سے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو قصور وار ٹہراتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی بھی سفارش کی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف الزامات کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹونی بلیئر اس دعوے کے ساتھ اپنا دفاع کریں گے کہ عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں انہیں گمراہ کن اطلاعات فراہم کی گئی تھیں۔
.......
/169